ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ عوام میں اپنی عدم مقبولیت سے بخوبی واقف ہے، سیاسی میدان اور عدالتوں میں ناکامی کے بعد جعلی آڈیو نے بھی انکی رہی سہی سیاست ختم کر دی ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بھان متی کا کنبہ سازش کا حصہ بن کر اقتدار میں تو آگیا مگر حکومت چلانے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستانیوں کی اکثریت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے، جب زر بابا اور لاتعداد چوروں کی کابینہ عوامی منصوبوں کے پیسے ہڑپ کر رہی ہو تو ملک کا دیوالیہ ہی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت جانتی ہے انہیں عوامی عدالت سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا اسی لیے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد کا الیکشن ملتوی اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن سے بھی راہ فرار اختیار کی جارہی ہے، یہ عمران خان کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں سکتے۔