Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2022 10:12am

سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پروفاق کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پروفاق کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری درخواست پرسماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی جس دوران انہوں نے آئندہ پیر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ٹرائل کورٹ نے21 دسمبرکواعظم سواتی کی درخواست ضمانت مستردکردی تھی۔

اعظم سواتی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف دیا گیا ہے کہ مبینہ ٹویٹس پوسٹ نہیں کیں ہیں۔

درخواست میں کہا کہ اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ فریقین 2 جنوری تک جواب جمع کروائیں اور اعظم سواتی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سینیٹرکے خلاف مقدمے میں پانچ میں تین دفعات قابل ضمانت ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت2جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

Read Comments