Aaj Logo

شائع 25 دسمبر 2022 09:19pm

ٹوئٹر نے اسرائیلی اداکارہ کیلئے شرمندگی کا باعث بننے والا اہم فیچر ہٹا دیا

اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گیڈٹ کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے، جنہوں نے اپنے کردار ”ونڈر ویمن“ سے خوب داد سمیٹی اور ان کی یہ فلم ناقابل یقین حد تک کامیاب رہی۔

فلم کی کامیابی کے بعد گال گیڈٹ نے چینی ٹیک کمپنی Huawei کے ساتھ اشتہاری معاہدہ سائن کیا۔

گیڈٹ نے اس وقت کمپنی کے فلیگ شپ فون ”میٹ 10 پرو“ کی تشہیر بشمول ٹوئٹر تمام سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس پر کی۔

تاہم، اس کے بعد وہ اس تنازعے میں پھنسی جس کا شکار ان سے پہلے بھی کئی مشہور شخصیات ہوچکی ہیں۔

ٹوئٹر میں ایک خاص فیچر تھا جو بتاتا تھا کہ آیا آپ نے ٹوئٹ اینڈرائیڈ سے کی ہے یا آئی فون سے۔

کیونکہ میٹ 10 پرو ایک اینڈرائیڈ فون تھا تو گیڈوٹ کی ٹوئٹ کو آئی فون سے بھیجے جانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مسئلے نے چیزوں کو پیچیدہ بنا دیا اور پلیٹ فارم پر ان کیلئے بہت زیادہ شرمندگی کو جنم دیا۔

بالآخر، ونڈر ویمن کی مدد کو ایک اور سپر ہیرو ”ایلون مسک“ کو میدان میں انا پڑا جنہوں نے کمپنی کی سربراہی سنبھالنے کے بعد اس فیچر سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا، ”ہم آخر کار یہ دکھانا بند کر دیں گے کہ کس ڈیوائس سے ٹوئٹ کیا گیا۔“

انہوں نے لکھا، “ کوئی بھی نہیں جانتا کہ ہم نے یہ (فیچر) شامل ہی کیوں کیا تھا۔“

لیکن اس اقدام کی وجہ سے گیڈٹ اور بہت سی دیگر مشہور شخصیات نے ایسی غلطی کی تھی جس کی وجہ سے انہین ٹوئٹر سے طویل وقفہ لینا پڑا تھا۔

ٹوئٹر نے 2012 میں اس فیچر کو ہٹا دیا تھا۔ تاہم 2018 میں اسے دوبارہ لانچ کیا گیا۔

گیڈٹ اس میں پھنسنے والی سب سے بڑی مشہور شخصیت بنیں، لیکن وہ اکیلی نہیں تھیں۔

پچھلے مہینے گوگل پکسل کا آفیشل اکاؤنٹ ایپل کے سی ای او ٹم کک کو جواب دیتے ہوئے آئی فون استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

ایک سال پہلے سام سنگ کے آفیشل اکاؤنٹ نے آئی فون سے بھیجے گئے سروے کو اپ لوڈ کیا تھا۔

پاپ گلوکارہ ایلیشیا کیز بھی بلیک بیری کی تشہیر کرتے ہوئے آئی فون سے ٹوئٹ بھیجتے ہوئے پکڑی گئیں۔

Read Comments