وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بطور قوم ہم قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات پر عمل پیرا ہونے میں ناکام ہوگئے ہیں، عدم اتحاد سے بڑھ کر کوئی چیز کسی قسم کی یکجہتی کو نقصان نہیں پہنچاتی۔
وزیراعظم نے یہ بات یوم قائد کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہی جو انہوں نے ٹوئیٹ بھی کیا۔
شہباز شریف نے کہاکہ قائد کے نظریے پر قائم رہ کر ہم تمام مشکلات کو شکست دے سکتے ہیں۔ اس دن پر میرا عزم یہ ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا رہوں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہاکہ قائداعظم نے تن تنہا اپنے عزم، واضح ذہن اور غیر متزلزل جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا موڑ دیا۔ آئین پر کاربند رہنا ان کی قیادت کا خاصا تھا۔ ان کا اتحاد، ایمان اور نظم کا موٹو اس قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔