پاکستان میں ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے اضافے سے ایک لاکھ 52 ہزار 178 روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں ایک ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونے کا بھاؤ 1798 ڈالرز ہوگیا ہے۔