مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کردیا ہے۔
بارش کے دوران بیت اللہ شریف میں روح پرور مناظر دیکھے گئے جبکہ عمرہ زائرین نے دوران بارش طواف جاری رکھا۔
موسلادھاربارش سے شہر میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔
اس کے علاوہ سعودی ریسیکو دفاع المدنی کی جانب سے مکہ مکرمہ میں نظام زندگی کی بحالی کے لئے اقدمات کیے جا رہے ہیں۔