پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کئی روز بھاری اضافے کے بعد آج کمی دیکھی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تین ہزار 350 روپے سستا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ دو ہزار 872 روپے کمی سے ایک لاکھ 52 ہزار 6 روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 18 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کی قدر 1797 ڈالرز ہوگئی ہے۔