عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں تمام ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔
کراچی کی ملیرکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کے مقدمے پرسماعت ہوئی۔
رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی، ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔
پراسیکیوشن نے عدالت سے ترمیمی فرد جرم کی درخواست کی تھی، پراسیکیوشن نےمقدمے میں فرد جرم میں کچھ غلطیوں کی نشاندہی کی تھی۔