پاکستان میں بے قابو امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعے کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 21 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 225 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 234 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 3 پیسے اضافے کے بعد 225 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔