گورنر پنجاب کی جانب سے پرویز الٰہی کو بطور وزیراعلی ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد رات گئے چوہدری پرویزالہٰی کی رہائش گاہ پر قانونی مشاورت کے لیے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، راجا بشارت اور دیگر قانونی ماہرین شرکت کی۔
مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ گورنر کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ ہوں، پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی، گورنرکےنوٹی فکیشن کو نہیں مانتا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کا نوٹیفکیشن غیرآئینی ہے جسے تسلیم نہیں کرتے۔
ادھر پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت چیمہ نے کہا کہ گورنرپنجاب نے پی ڈی ایم کی نوکری کو ترجیح دی، صبح گورنر کا غیر آئینی کام عدالت سے مسترد ہوجائے گا۔
مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ گورنر کا یہ قدم ان کو آرٹیکل 6 کی طرف لے جاتا ہے، ہم وفاق میں آکر اس کے خلاف ضرور کارروائی کریں گے۔