پاکستان میں بے قابو امریکی ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جعمرات کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 3 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 225 روپے 43 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 234 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 28 پیسے اضافے کے بعد 225 روپے 12 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔