کراچی پولیس نے چوری شدہ موبائلز کی خرید وفروخت کی روک تھام کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
پولیس نے چوری، ڈکیتی، چھینے گئے موبائل فونزکی خرید وفروخت کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ موبائل مارکیٹس کوسافٹ وئیرفراہم کیا جائے گا جس کی مدد سے چھینے وچوری شدہ فونز کو ٹریس کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سافٹ وئیرایسوسی ایشن کے منتخب نمائندوں کو فراہم کیا جائے گا۔