Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2022 11:46am

روس نے یورپ کے بجائے چین کوگیس کی فراہمی شروع کردی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کو گیس فراہمی کے منصوبے ’سربین گیس فیلڈ‘ کا آن لائن افتتاح کردیا۔

روس کی جانب سے سائبیریا کے راستے چین کو گیس کی فراہمی کی جارہی ہے جس کے بعد چین کو گیس کی سپلائی میں اضافہ ہوجائے گا۔

روس کے مشرقی حصے میں گیس کی فراہمی کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جبکہ روس نے یورپ کے بجائے مشرق کو گیس برآمد کرنے کا ذریعہ بنانے پر کام شروع کردیا۔

اس قبل عوام سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے اپنی نئی معاشی پالیسی سے متعلق دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے چین اور مشرقی ممالک کو گیس کی برآمدات میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کے شراکت داروں سے اقتصادی تعلقات استوار کریں گے اور ہم کبھی بھی خود کو الگ تھلگ کرنے کا راستہ اختیار نہیں کریں گے۔

Read Comments