Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2022 08:09pm

پاکستانی سفارتکار سے شادی کیلئے یوکرائنی خاتون کی منت زاری، عدالت جانے کی دھمکی

پاکستانی سفارتکار کی محبت میں گرفتار یوکرائنی خاتون نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزارت خارجہ کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی دے دی۔

مذکورہ یوکرائنی خاتون ایک نامعلوم پاکستانی سفارت کار سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے 2019 ، 2020 اور 2021 میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے بھی پاکستان آنے اور شادی کرنے درخواست کی تھی لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی۔

اس بار انہوں نے ایک مرتبہ پھر پورٹل پر وزیر اعظم کے دفتر میں شکایت درج کرائی ہے۔

یوکرائنی خاتون کا کہنا ہے کہ اگر دفتر خارجہ اور وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں اپنے پسندیدہ شخص سے شادی نہ کرنے دی تو وہ عدالت جائیں گی۔

Read Comments