الیکشن کمیشن سندھ نے صوبائی حکومت کو ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں غیر قانونی ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن نے لکھا کہ ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی ای سی پی نوٹیفکیشن کے پیرا iii کی خلاف ورزی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے 25 نومبر کو کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فیز 2 کا اعلان کیا تھا.
نوٹی فکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 15 جنوری کو ہونا ہے۔