اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی وطن واپسی پر نیب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔
ہارون یوسف عزیز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کی۔
عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو حفاظتی ضمانت کے لیے کل عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے تک نیب پٹیشنر کو گرفتار نہ کرے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔
انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔