پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 900 روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار344 روپے کا اضافے سے 1 لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہوگئی ہے۔
مقامی مارکیٹ کے مطابق چاندی کا نرخ فی تولہ 30 روپے مہنگا ہوکر 2ہزار 50 روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالرز اضافے کے بعد 1 ہزار 808 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔