منگل کو بھی کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں منفی رجحان دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں خری دو فروخت کے دوران 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 39 ہزار 832 پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں دن کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث مارکیٹ میں سیلنگ پریشر رہا۔
کاروبار کے آغاز میں ہنڈریڈ انڈیکس 700 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 264 پر آگیا، گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار 970 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔