چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی ہونگے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
ذرائع الکیشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر نہیں کیے جائیں گے، پرانی حلقہ بندیوں کے تحت 101 یونیز میں انتخابات کرائے جائیں گے۔
اس سے قبل، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونگے یا نہیں، اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس الیکشن کمیشن میں جاری ہے۔
اجلاس میں اسلام آباد کی یوسیز بڑھانے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور یونین کونسلز (یو سیز) کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کے حکومتی نوٹیفکیشن پر الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنائے گا۔
اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہوچکا ہے اور حکومت کی جانب سے یوسیز کی تعداد کو بڑھا کر 125 کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن حکومتی فیصلے کا جائزہ لے کر اپنا فیصلہ کرے گا۔