شدید دھند نے پنجاب بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا۔
شدید دھند کے باعث حدنظرانتہائی کم ہوجانے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اسی باعث مختلف مقامات پر موٹروے کو بند کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 1 صوابی سے پشاورتک، موٹروے ایم 2 لاہورسے شیخوپورہ تک ، موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ علی الصبح پتوکی میں مسافر وین الٹنے سے 3 جانیں چلی گئیں۔ حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کا شکار وین لاہور سے اوکاڑہ جارہی تھی۔