Aaj Logo

شائع 19 دسمبر 2022 06:36pm

سونا بے قابو، ہزاروں روپے اضافے سے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 2200 روپے مہنگا ہو کر فی تولہ سونا کی قیمت ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1886 اضافے کے بعد ایک لاکھ 49 ہزار 948 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں تین ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قدر 1796 ڈالرز ہوگئی ہے۔

Read Comments