کراچی میں 46 سالہ شہری کو تیسری شادی مہنگی پڑ گئی، 20 سالہ دلہن شادی کے ایک ماہ بعد ہی زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئی۔
متاثرہ شہری کا پولیس کے خلاف بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور خبر سامنے آنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ میں واقعے کے بعد تھانے گیا تو مجھے کہا گیا کہ بیوی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ دونوں (بیوی اور والد) کو تلاش کیا جائے اور مالِ مسروقہ برآمد کیا جائے۔
ملیر سٹی پولیس نے مدعی کو تلاش کیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ شوہر کی مدعیت میں عائشہ نامی دلہن اور اس کے والد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں دھوکا دہی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔