صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ کے تمام حربے ناکام ہوچکے، سندھ اور بلوچستان کے عوام وقت پر انتخابات چاہتے ہیں۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کوانتشار کی نہیں بلکہ وسیع اتفاق رائے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت اپنی 5 سالہ مدت مکمل کرے گی،عمران خان کو شوق ہے تو آج ہی پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جون میں ہی نوٹسز جاری کردیئے تھے، اسپیکر کے سامنے کوئی بھی ایم این اے پیش نہیں ہوا، کئی ایم این ایزکے دستخط مسٹررول سے مطابقت نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں پولیس اسٹیشنز پر حملے ہو رہے ہیں، عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑاغرق کردیا، اب جو کچھ بچ گیا ہے،اس کو بھی برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔