آڈیٹرجنرل پاکستان نے محکمہ صنعت و تجارت سندھ کی سندھ گورنمنٹ پریس کراچی خیرپورمیں ہونے والی بے قاعدگیوں کی رپورٹ پیش کردی۔
آڈیٹرجنرل کی جانب سے رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق محکمے نے 18 سال سے سندھ گورنمنٹ پریس کراچی خیرپور کی آڈٹ ہی نہیں کرائی ہے۔
سندھ گورنمنٹ پریس کراچی و خیرپور نے مختلف محکموں کی جانب 4 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کی بقایات جات کی رقم ہی وصول نہیں کی ہے۔
گورنر ہاؤس سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس، سندھ اسمبلی، محکمہ خزانہ اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نادہندہ نکلے ہیں۔
گورنر ہاؤس سندھ 3 لاکھ 20 ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے، جبکہ سندھ اسمبلی 32 لاکھ 29 ہزار، وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس 14 لاکھ 34 ہزار روپے، محکمہ خزانہ سندھ 3 کروڑ 64 لاکھ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی 24 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔
سندھ گورنمنٹ پریس 4 کروڑ 23 لاکھ روپے کا ٹارگٹ بھی مقرر نہیں کرپائی جبکہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔