Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2022 03:12pm

تین گنیز ریکارڈ توڑنے والا نابینا گھوڑا

امریکا کے ایک نابینا گھوڑے نے تین گنیزعالمی ریکارڈ توڑ کر لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

عالمی ریکارڈ توڑنے والے نابینا گھوڑے کی عمر20 برس ہے، جس کا نام اس کی مالکن نے ’اینڈیو‘ رکھا ہے۔

گھوڑے نے 3 فٹ 5.73 انچ کی بلند ترین ”فری جمپنگ“ کا ریکارڈ قائم کیا، جو ایک نابینا گھوڑے کی جانب لگائی جانے والی سب سے اونچی چھلانگ تھی۔

ان ریکارڈز میں کسی نابینا گھوڑے کی جانب سے لگائی جانے والی سب سے اونچی چھلانگ، ایک منٹ میں 39 فلائنگ تبدیلیاں اور کسی نابینا گھوڑے کا پانچ پول پار کرنے کے لیے سب سے کم وقت صرف کرنا شامل ہے۔

چھلانگ لگانے کے دوران ایک پول سے دوسرے پول تک جانے کا وقت 6.93 سیکنڈ تھا۔

اینڈو کی کامیابی کی کہانی بتاتے ہوئے اِس کی مالکن مورگن ویگنر نے بتایا، جو گھوڑے سے اُس وقت ملی جب وہ صرف 13 برس کی تھیں۔

مورگن نے کہا کہ اینڈو کی عمر8 برس تھی اس دوران ان کے گھوڑے کو آنکھوں کی بیماری لاحق ہوگئی تھی اور آخر کار اِس کی آنکھیں نکال دی گئیں۔

مالکان نے بتایا کہ بینائی جانے بعد گھوڑے کو اب اینڈو دی بلائنڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

نابینا گھوڑے کی مالکن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا تاکہ وہ دنیا کو دکھا سکیں کہ وہ اب بھی کچھ کرسکتے ہیں۔

Read Comments