سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اداکار فیروز خان کو ان کی ایک ویڈیوپرآڑے ہاتھوں لے لیا۔
شنیرانے فیروز خان کی بہن اداکارہ حمائما ملک کی انسٹااسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئرکیا جس میں وہ بیٹے کو گود میں بٹھا کرڈرائیونگ کررہے ہیں۔
اس اقدام پرفیروز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے والی شنیرااکرم نے چھوٹے بچوں کو گود میں بٹھا کرڈرائیونگ کے دوران درپیش ممکنہ خطرات پرتحفظات کا اظہارکیا۔
شنیرا نے اس امرپرافسوس کااظہار کیا کہ لوگ یہ بات کیوں اپنے موٹے دماغ میں نہیں ڈال سکتے یہ ایسا کرنا انتہائی خطرناک ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بچہ گود میں بٹھا کرڈرائیونگ کے دوران اگرکوئی اور کار آپ کی گاڑی کو ٹکرمار دے تو اگر آپ 30 کلومیٹرسے بھی کم کی اسپیڈ پرڈرائینوگ کررہے ہوں تو بھی آپ کا بچے کا سرڈیش بورڈ، وند اسکرین سے ٹکرا سکتا ہے یا اس سے بھی زیادہ برا ہوسکتا ہے۔ اگرآپ کا بچہ بچ جائے تو بھی امکانات ہیں کہ اسے زندگی بھردماغی چوٹ کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ”آپ کا بچہ نہیں جانتا کہ کیا صحیح ہے، لیکن آپ بیوقوف مت بنیں، بچے کھلونے نہیں ہیں“۔
شنیرا اکرم نے فیروزخان کیلئے پیغام دیا کہ یہ ایک عام فہم بات ہے ، بچوں کو پیچھے بٹھائیں اوراپنا سیٹ بیلٹ باندھیں۔
شنیرا نے واضح کیا کہ وہ معروف سیلیبرٹیزکے خلاف نہیں ہیں لیکن اگر وہ واضح طور پر خطرناک اقدام کرتے ہیں جو ان کے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اورپھر انہیں پوسٹ کرتے ہیں تو ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے اوروہ اسے نظر انداز نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ، “ اگر آپ عوام کی نظروں میں ہیں تو پھر آپ پراس حوالے سے ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پ کے اقدامات مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ آپ جو کچھ کررہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔ اپنی زندگی اور بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا کبھی بھی ٹھیک نہیں ہے۔“