Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2022 09:09am

پی سی بی کا عمران خان دور میں ختم کیے گئے2014 کے آئین کی بحالی کا فیصلہ

ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے نوٹس لینے پرحکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2014 کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

عمران خان کے دور میں نیا آٸین منظورہونے سے فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی تھی جبکہ پرانے آٸین کی بحالی سے کرکٹ کا داٸرہ کاربھی وسیع ہوگا۔

وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو بورڈ کا پُرانا آٸین بحال کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا اور کرکٹ بورڈ کا آٸین تبدیل کٸے بغیرفرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں تھی۔

Read Comments