وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے پٹرول اور ڈیزل اور آذربائیجان سے گیس کے معاہدے ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہ روس سے سستا تیل لینے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، وہاں سے خام تیل ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر مہینے 20 ہزار ٹن ایل پی جی لے کر آرہے ہیں، گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ گیس فراہم کر رہے ہیں، قطر سے بھی گیس کے مزید کارگو منگوا رہے ہیں۔
مصدق ملک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے دئیے گئے بیان پر کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ وزارت خارجہ کو اعتماد میں لیں، ہم تیل کی خریداری سے متعلق ابہام دورکریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم کو تیل کی خریداری میں اضافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔