مسلم لیگ (ن ) کے رہنما عطاء تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ وقانونی امور مقرر کردیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عطاء تاڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کیا۔
ن لیگی رہنما کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جبکہ عطا تارڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ 5 سے 6 ارب روپے کی کرپشن کی گئی، اس کرپشن میں کون کون لوگ شامل تھے؟ جعلی رسیدوں سے کام لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے قوانین واضح ہیں، توشہ خانہ کے تحائف کو بیچا نہیں جاسکتا، یہ کہنا آسان ہے میری گھڑی میری مرضی، عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرکے کرپشن کی۔
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ کسی ملک کے بادشاہ یا صدرکی جانب سے ملے تحفے نایاب ہوتے ہیں، 2021 میں تحفے میں بلغاری کا سیٹ آیا، بلغاری سیٹ کی قیمت 5 ملین ڈالر بتائی گئی، 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے گئے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک اور دوست ملک نے تحفہ دیا جس کی ویلیو 58 لاکھ روپے رکھی گئی، کابینہ رولز کے مطابق 30 ہزار سے اوپر کے تحائف پاس رکھ سکتے ہیں بیچ نہیں سکتے، گراف کمپنی نے خاتون اول کو ہیروں کا سیٹ گفٹ کیا۔