Aaj Logo

شائع 15 دسمبر 2022 07:14pm

تاریخ میں پہلی بار قیدیوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کیا جائے گا

تاریخ میں پہلی مرتبہ قیدیوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر پی ایم سی قیدیوں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد کرے گا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پی ایم سی نے تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو اگلے سال سے جیلوں میں ایم ڈی کیٹ منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ایم سی نے یونیورسٹیوں کو جیل میں مراکز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، پی ایم سی نے امیدواروں کے لیے جیل میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کا عمل شروع کیا ہے۔

جیل کا عملہ اور متعلقہ حکام مناسب انتظامات کرکے اور یونیورسٹیوں کو سہولت فراہم کریں گے۔

Read Comments