Aaj Logo

شائع 15 دسمبر 2022 06:04pm

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 71 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 46 ہزار 948 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1778 ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

Read Comments