Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2022 10:40am

فٹبال ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں مراکش کی شکست پرہنگامے پھوٹ پڑے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست پر برسلز میں مراکش کے شائقین سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہنگامہ آرائی کی۔

مظاہرین کی جانب سے سڑکوں پر کوڑے کے تھیلوں اور گتے کے ڈبوں کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جھڑپوں کے بعد پولیس نے کئی شائقین کو حراست میں لے لیا۔

یاد رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل ہارنے کے باوجود مراکش نے دل جیت لیے، البیت اسٹیڈیم میں پورے میچ کے دوران مراکشی ٹیم حاوی رہی۔

مراکش نے فرانس کا بھر پور مقابلہ کیا، کئی بار گول کرنے کے سنہری مواقعے ملے لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

شکست پر افسردہ مراکشی مداح اسٹیڈیم میں روتے رہے جبکہ فرانسیسی شہریوں نے بھرپور جشن منایا۔

ادھر فرانس کے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پہنچنے پر پیرس میں جشن کا سماں ہے، ہزاروں افراد پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے، خوب ہلا گلا کیا اور جشن منایا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Read Comments