صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پریوز خٹک، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شریک ہوئے، نشست کے دوران صدر مملکت نے عمران خان کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ چار ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا۔
دوسری جانب رہنما ق لیگ اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی عمران خان سے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی چیئرمین نے مونس الٰہی کو اپنے فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔
سابق وزیراعظم نے ملاقات کے دوران کہا کہ پنجاب اسمبلی جلد تحلیل کردیں گے جس رہنما ق لیگ نے ان کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اسبملی توڑنے کا اختیار عمران خان کو سونپ دیا۔