ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں ایک پیسہ مہنگا ہوکر ڈالر 2244 روپے 71 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 234 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پانچ پیسے اضافے کے بعد 224 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔