Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2022 02:42pm

اسموگ میں اضافہ: لاہورہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران لاہور کی تمام مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قراردیا کہ پیر تا جمعرات تمام ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند ہونگے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں۔

اسکولوں کے لیے بھی جمعہ کی چھٹی لازم ہے، ہائیکورٹ نے خلاف ورزی پر کہا ہے کہ جو اسکول جمعہ کو کھلے اسے سیل کردیں۔ عدالت نے فی الحال اتوار کے روز مارکیٹیں بند نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

اس سے قبل لاہور میں تمام نجی ملازمین کے لیے 15 جنوری تک ہفتے میں دو روز گھرسے کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہرمیں اسموگ کے باعث نجی ملازمین کیلئے ہفتے میں 2 دن گھروں سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Read Comments