Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2022 09:35am

اردو زبان کو نئی جہت دینے والے جون ایلیا یادوں میں آج بھی زندہ

اردو شاعری کو ایک نئی جہت دینے والے معروف شاعر جون ایلیا کی آج 90 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

14 دسمبر1931 کو بھارتی شہرامروہہ میں پیدا ہونے والے جون ایلیا کی زندگی معاشرے کے روایات، معیارات اورعام ڈگر سے کھلی بغاوت سے عبارت ہے۔

جون ایلیا کا اصل نام سید حسین سبطِ اصغر نقوی تھا جنہیں عرف عام میں جون ایلیا نام سے پہچانا جاتا تھا۔

برجستہ کلام، سادہ زبان اور اچھوتے مزاج کی وجہ سے جون ایلیا آج بھی مداحوں کے دلوں ميں بستے ہيں۔

جون ایلیا کے شعری مجموعوں ميں شايد، گويا، گمان شامل ہیں جبکہ ايک شاندار نثر فرنود کے نام سے شائع ہوئی لیکن ان کی زندگی میں ان کا ایک ہی شعری مجموعہ ’شاید‘ کے نام سے شائع ہوا تھا۔

Read Comments