صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیوی انٹرسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کرکے مختلف جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر علوی کو دورے کے دوران ایچ آئی ٹی کی استعداد کار اور ریسرچ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فوجی گاڑیوں اور مختلف نظام میں خود انحصاری کے لئے ایچ آئی ٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق صدر مملکت کی آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے استقبال کیا۔