پشاور میں ای پی آئی ٹیکنیشنز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نوکری سے فارغ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے خیبر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس پہنچی، مظاہرین کو آخری وارننگ دی گئی کہ سڑک پانچ منٹ میں خالی کردیں ورنہ تادیبی کارروائی کریں گے۔
جس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب واٹر کینن اور آنسو گیس شیلنگ شروع کردی گئی۔
واٹر کینن کے استعمال اور تھوڑی شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ جس کے بعد خیبر روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔