لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے کنونشن سے خطاب لیگی رہنما امیر مقام نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستانی سیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ چکدرہ میں ہزاروں افراد ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لیگی قیادت پر جھوٹے الزامات لگائےتھے، اب الزامات لگانے والے پر ہی تمام الزام ثابت ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئے۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ عمران خان نےعوام سے جتنے وعدے کیے سب جھوٹے ثابت ہوئے، عمران خان نے پاکستان کو دنیا میں جاکر بدنام کیا۔