اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبر فنانس پی ٹی اے کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق نے ممبر فنانس پی ٹی اے کی دوبارہ تعیناتی کے خلاف فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ محمد نوید کی بطور ممبر فنانس کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی آئین اور پی ٹی اے رولز کی خلاف ورزی ہے ۔
عدالت نے ممبر فنانس محمد نوید سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔