پاکستان ٹیلیویژن، فلم اور اسٹیج کے نامور سینیئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کے موذی مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔
اداکار فردوس جمال کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے گزشتہ شب انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے، مجھے معلوم ہے یہ زندگی ہے‘۔
حمزہ فردوس نے لکھا ’پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور کولیگز وغیرہ ہیں‘۔
اداکار کے بیٹے نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’والد تمام مشکلات کو زیر کرکے اداکار بنے،اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں، انشاءاللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے‘۔
حمزہ نے تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور لکھا ’انہیں خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا‘۔