کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر نے اونچی اڑان بھرلی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے اضافہ ہوا ہے، جبکہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا لین دین 224 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 224 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 2روپے اضافے سے234 روپے ہوگئی۔