Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2022 01:02pm

ناسا کا خلائی کیپسول چاند کے گرد چکر مکمل کرکے زمین پر آگیا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے چاند پر بھیجے جانے والا خلائی کیپسول زمین پرآگیا۔

ناسا نے اورین (Orion) نامی خلائی کیپسول چاند پربھیجا تھا، جواپنا 25 دن کا سفرمکمل کرکے زمین پرواپس آگیا ہے۔ اورین کیپسول میں مصنوعیعملہ موجود تھا اور کیپسول کو پیرا شوٹ کی مدد سے بحرالکاہل میں اتارا گیا۔

ناسا کی ٹوئٹ کے مطابق کیپسول نے خلا سے زمین تک 1.4 ملین میل کا سفر طے کیا ساتھ اِس نے چاند کے گِرد اپنا چکر مکمل کرکے تمام ڈیٹا بھی جمع کیا جس سے ہمیں آئندہ مشن بھیجنے میں مدد ملے گی۔

اس کے بعد آئندہ 2 سے 3 سال بعد خلائی مشن کے ذریعے انسانوں کو بھی چاند پرلانے اور لے جانے کاعمل شروع کیا جائے گا۔

Read Comments