سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم مرکز نائن زیرو سے دھماکاخیز مواد برآمدگی کے کیس میں 14 ملزمان کی بریت کے خلاف حکومتی اپیل مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان مُلا اور دیگرکی بریت کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
عدالت نے 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کی رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکا خیز مواد کیس میں نادرشاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا جبکہ ایم کیو ایم کے 13 کارکنان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں۔
عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید اور ملزم فرحان شبیر ، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
غیر قانونی اسلحہ کیس میں سزاؤں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔