وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے صرف سندھ نہیں پورے پاکستان کو نقصان ہوا ہے، لاکھوں گھر تباہ ہوئے جبکہ پچاس لاکھ ایکڑ فصلیں بھی تباہ ہوئی۔
آرٹس کاؤنسل کراچی میں موہن جو دڑو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ستر فیصد سندھ سیلاب سے متاثر ہوا، یہ سب کچھ عالمی سطح پرموسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب ہوا، جس کے ذمہ دار ترقی یافتہ ممالک ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ورلڈ بینک اور ایشین بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرضہ لے رہے ہیں، ہم سندھ بھر میں ہونے والے نقصانات کی بھر پائی کریں گے، ستر فیصد گھر مکمل ٹوٹ چکے ہیں، تیس فیصد آدھے ٹوٹے ہیں۔
تقریب میں وزیر ثقافت سردار شاہ، ایم پی اے قاسم سومرو بھی شریک تھے۔