ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آل شریف کے مفرور خاندان کی واپسی کا وقت ہو گیا ہے، اب ان کو ضمانتیں بھی ملیں گی اور نیب کیسز بھی ختم ہوں گے، اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کی زیر قیادت پی پی 158سے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی جائے گی، عوام کی جانب سے احتجاجی مہم میں بھرپور شرکت جاری ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ اس وقت عوام عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ پاکستانی عوام کو انصاف دے، ظلم و جبر حد سے بڑھ رہا ہے، پاکستان کی معیشت بھی دیوالیہ ہونےکے قریب ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک اور ٹویت میں مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اعلان دسمبر میں ہی ہوگا، ہم کسی صورت عوام کو اس امپورٹڈ ٹولے کی نااہلی کی سزا نہیں بھگتنے دیں گے، ان سے پاکستان کا لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس دلائیں گے ۔