وزیراعلی پنجاب چودہدری پرویزالٰہی نے لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چودہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک ماہ کے دوران موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی ہے اورعوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہونے کے ناطے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے۔
اس کے علاوہ اجلاس کو سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائرکی موجودہ پوزیشن اور ضروریات سے آگاہ کیا۔