Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2022 04:09pm

طلباء تنظیم کی شکایت پر عمران خان اپنے ہی وزیر پر برہم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات ستمبر کے بعد ہی ہوں گے آپ تیاری رکھیں ،پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں اسی ماہ تحلیل ہوں گی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے آئی ایس ایف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایس ایف اراکین نے عمران خان سے وزیر ہائیرایجوکیشن یاسر ہمایوں کی شکایت کردی۔

آئی ایس ایف اراکین نے کہا کہ یاسر ہمایوں ہمیں تعلیمی اداروں میں رکنیت سازی نہیں کرنے دے رہے جس پر عمران خان غصے میں آگئے ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے حافظ فرحت کو یاسر ہمایوں کو اتوار کو زمان پارک بلانے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ یاسر ہمایوں تو ہمارے وزیر ہیں وہ کیوں فرنٹ فٹ پر نہیں آرہے ۔

آئی ایس ایف عہدے داران نے عمران خان سے کہا کہ آپ طلبا ءتنظیوں کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے بات کریں۔

جس پر عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو کہنے کی ضرورت نہیں یاسر ہمایوں ہی آپ کی شکایات سنیں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلی میں ہم اگلے 5سال کا فریش مینڈیٹ لے کر آئیں گے،تحریک انصاف اور ق لیگ کا اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر اتفاق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی مہینے پرویز الہٰی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری بھیجیں گے، آئندہ بھی ہم اپنے اتحادی ق لیگ کے ساتھ مل کر چلیں گے۔

Read Comments