وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔
سلمان شہباز غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 726کے ذریعے رات ڈیڑھ بجے کے قریب جدہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے، جس کے بعد انہوں نے اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پھولوں کے ہار پہنچا کر بیٹے کا استقبال کیا۔
سلمان شہباز نے اپنے خلاف قائم مقدمات میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لئے رجوع کر رکھا ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی انہیں پاکستان آمد پر گرفتار نہ کیا جائے، ہائیکورٹ نے سلمانشہباز کو عدالت کے سامنے 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
عدالت نے حفاظتی ضمانت کی منظوری کے لئے شہباز شریف کے صاحبزادے کی عدالت میں حاضری لازمی قرار دی ہے۔
یاد رہے کہ سلمان شہباز لندن سےعمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے۔