جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد نے دوبارہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کر لی۔
حافظ حسین احمد نے جمیعت میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران کیا۔
حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین گلے شکوے دور کئے گئے اور ایک بار پھر متحد ہوکر اپنی جماعت کا کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
حافظ حسین احمد کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر دو سال قبل نومبر 2020 میں جے یو آئی (ف) سے نکال دیا گیا تھا۔
حافظ حسین سمیت دیگر چار رہنماؤں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا، تاہم دسمبر2020 میں ان چاروں رہنماؤں کو پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال ديا گيا تھا۔
وہ جے یو آئی (ف) کے ٹکٹ پر دو بار ایم این اے اور ایک بار سینیٹر منتخب ہوئے۔